8

لبنان؛ بین الاقوامی مقابلہ «مشکات» کے پوزیشن ہولڈر کی حوصلہ افزائی

  • News cod : 39730
  • 06 نوامبر 2022 - 9:41
لبنان؛ بین الاقوامی مقابلہ «مشکات» کے پوزیشن ہولڈر کی حوصلہ افزائی
ان مقابلوں میں 73 ممالک سے قرآء شریک تھے اور حفظ مقابلوں میں تیس منتخب حفاظ کو سلیکٹ کیا گیا جنمیں خواتین، مرد اور قرآت تقلیدی کے شعبے شامل ہیں۔

وفاق ٹائمز، ایران میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «مشکات» کے شعبہ خواتین کے حفظ مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے والی مریان محمد مصطفی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔
انجمن قرآنی توجیه و ارشاد لبنان کی جانب سے مریان مصطفی کو نقد اور دیگر تحایف پیش کیے گیے اور انکی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظھار کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران میں جون کو ہونے والے مقابلے عید سعید غدیر کے موقع پر قرآنی مرکز «مشکات» پر شروع ہوئے تھے اور ولادت با سعادت پیامبر‌(ص) و امام جعفر صادق‌(ع) پر اختتام پذیر ہویے جہاں پوزیشن لینے والوں کا اعلان کیا گیا۔
ان مقابلوں میں 73 ممالک سے قرآء شریک تھے اور حفظ مقابلوں میں تیس منتخب حفاظ کو سلیکٹ کیا گیا جنمیں خواتین، مرد اور قرآت تقلیدی کے شعبے شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ انجمن قرآنی توجیه و ارشاد لبنان سال ۱۴۰۸ هجری کو قایم کی گیی اور اس انجمن کا مقصد نئی نسل کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کرانا اور قرآنی معاشرہ قایم کرنا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39730