6

پر امن مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان سب کی ضرورت ہے، علامہ حسین مسعودی

  • News cod : 39754
  • 07 نوامبر 2022 - 8:55
پر امن مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان سب کی ضرورت ہے، علامہ حسین مسعودی
مقررین نے کہا کہ پر امن اور ترقی یافتہ پاکستان ہم سب کی ضرورت ہے لہٰذا ہمارے حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ معیشت کی بحالی اور قرضوں سے لعنت سے نجات حاصل کریں تاکہ پاکستانی عوام کی مشکلات حل ہوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پایا جاسکے۔

وفاق ٹائمز، ہیئت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کا اجلاس صوبائی سیکٹریٹ میں مرکزی صدر مولانا محمد حسین مسعودی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا مردان علی شاہ، مولانا خلیل احمد کمیلی، مولانا سلیم صابری، آغا مرزا حبیب، مولانا شبیہ اور سینئر صحافی ریاض حیدر زیدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی معاملات اور ملک میں پھیلی ہوئی بے چینی، مہنگائی اور افراتفری کی سیاست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پر امن اور ترقی یافتہ پاکستان ہم سب کی ضرورت ہے لہٰذا ہمارے حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ معیشت کی بحالی اور قرضوں سے لعنت سے نجات حاصل کریں تاکہ پاکستانی عوام کی مشکلات حل ہوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے حکمران عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دے پا رہے، جس کی وجہ سے عوام مشکلات و پریشانی کا شکار ہیں، لہٰذا ہمارے حکمرانوں کو عوام کیلئے ریلیف کی طرف توجہ دینا ہوگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39754