6

المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلامی نظام میں ایک ممتاز اور سرکردہ ادارہ ہے،آستان قدس رضوی قرآنی مرکز کے ڈائریکٹر

  • News cod : 39765
  • 07 نوامبر 2022 - 12:29
المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلامی نظام میں ایک ممتاز اور سرکردہ ادارہ ہے،آستان قدس رضوی قرآنی مرکز کے ڈائریکٹر
قرآن کریم سنٹر آستان قدس رضوی کے ڈائریکٹر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کے لیے کام کرنا کبھی خستہ نہیں کرتا ہے اور قرآن کبھی کسی کا منت کش نہیں ہے، نیز کہا: قرآن سے آشنا ہونا زندگی میں بہت مددگار ہے۔ معاشرہ قرآنی معاشرہ بن جائے تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپوٹ کے مطابق،  آستان قدس رضوی کے مرکز القرآن کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین سید مسعود مریان نے 3 نومبر کو دوپہر کے وقت المصطفیٰ سے وابستہ قرآن کے قاریوں اور حافظوں کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا: المصطفیٰ یونیورسٹی، اسلامی نظام میں ایک ممتاز اور سرکردہ ادارہ ہے جس کی منفرد صلاحیت ہے۔

خراسان میں المصطفیٰ کے قرآنی حضرات کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آستان قدس رضوی قرآنی مرکز کی سرگرمیوں کا مختصر تعارف کراتے ہوئے اور تعاون کے شعبوں کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اس مرکز کے ساتھ غیر ایرانی قرآنی طلباء کی صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ تعامل کے لیے آمادگی کا اعلان کیا۔

قرآن کریم سنٹر آستان قدس رضوی کے ڈائریکٹر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کے لیے کام کرنا کبھی خستہ نہیں کرتا ہے اور قرآن کبھی کسی کا منت کش نہیں ہے، نیز کہا: قرآن سے آشنا ہونا زندگی میں بہت مددگار ہے۔ معاشرہ قرآنی معاشرہ بن جائے تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ معاشرے میں کسی قسم کے نقصانات کا وجود، قرآن کی پناہ نہ لینے کی وجہ سے ہے کہا: عام طور پر اگر انسانی معاشروں میں ظلم نظر آتا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ قرآن سے بھٹک گئے ہیں۔

آستان قدس رضوی کے مرکز القرآن کے ڈائریکٹر نے مزید کہا: “اگر ہم قرآن کو پوری دنیا میں مؤثر طریقے سے پھیلا سکیں تو تمام انسانی مسائل حل ہو جائیں گے۔”

حجۃ الاسلام مریان نے واضح کیا: انقلاب اسلامی کے دوسرے قدم اور ظہور کے دور کے تمدن کی راہ میں محافظین اور کارکنان قرآن کی ذمہ داری بہت بھاری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39765