7

وزیر آباد، لانگ مارچ پر فائرنگ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج

  • News cod : 39790
  • 08 نوامبر 2022 - 8:47
وزیر آباد، لانگ مارچ پر فائرنگ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج
یف آئی آر کے مطابق فائرنگ سے 1 شخص موقع پر جاں بحق جبکہ عمران خان سمیت 11 افراد زخمی ہوئے، جبکہ شہری ابتسام کی جانب سے ملزم نوید کو پکڑنے پر فائرنگ پر قابو پا لیا گیا۔ ایف آئی آر کو کل سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز، وزیر آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ قتل، اقدام قتل، دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ پر فائرنگ کا مقدمہ ایس ایچ او سٹی وزیر آباد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو موقع سے حراست میں لیا گیا، جس کا بعد میں نام نوید معلوم ہوا۔ ایف آئی آر میں ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ سے 1 شخص موقع پر جاں بحق جبکہ عمران خان سمیت 11 افراد زخمی ہوئے، جبکہ شہری ابتسام کی جانب سے ملزم نوید کو پکڑنے پر فائرنگ پر قابو پا لیا گیا۔ ایف آئی آر کو کل سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ملزم نوید اس وقت سی ٹی ڈی کی حراست میں چوہنگ لاہور میں موجود ہے۔ عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ جمعرات کو مارچ کے دوران پیش آیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم پر چار روز بعد درج کیا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39790