9

مفتی رفیع عثمانی مرحوم کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے قائدین کا اظہار تعزیت

  • News cod : 40175
  • 19 نوامبر 2022 - 12:10
مفتی رفیع عثمانی مرحوم کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے قائدین کا اظہار تعزیت
وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہاکہ معروف عالم دین مفتی اعظم محمد رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور آپ کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں آپ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں بعد بھی پر نہیں ہو سکے گا تحریر و تحقیق کے شعبہ میں آپ کی عالمانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاق ٹائمز، دارالعلوم کراچی اور وفاق المدارس العربیہ کے مہتمم مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے افسوس اورتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ ممتاز عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر دلی غم اور دکھ کا اظہار اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں مفتی اعظم محمد رفیع عثمانی کی اعلیٰ علمی و دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا علمی حلقوں میں انکی شخصیت کو نمایاں مقام حاصل تھا۔

وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہاکہ معروف عالم دین مفتی اعظم محمد رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور آپ کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں آپ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں بعد بھی پر نہیں ہو سکے گا تحریر و تحقیق کے شعبہ میں آپ کی عالمانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم سید ناصر عباس شیرازی نے کہاکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے رئیس مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر دلی رنج و غم جبکہ پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں آپ کی وفات سے ملک ایک معتدل اور بلند پایہ عالم دین سے محروم ہو گیا ہے حضرت مولانا کی اسلام کے لیے گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

صدر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ علامہ باقرعباس زیدی نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کا شمار علمی حلقوں کی بلند قامت شخصیات میں ہوتا تھا، دارالعلوم جیسی جدید و شاندار درسگاہ ان کی علم دوستی کی بہترین مثال ہے ، ان کے پسماندگان کو اس عظیم سانحہ ارتحال پر تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں۔

صدر ایم ڈبلیوایم کراچی علامہ صادق جعفری نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کےانتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مفتی رفیع عثمانی کی اشاعت دین کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیںوہ ایک معتدل عالم دین تھے، خدا مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40175