5

ڈیرہ اسماعیل خان، 5 روز قبل لاپتہ ہونے والے معصوم بچے کی ذبح شدہ نعش برآمد

  • News cod : 40209
  • 20 نوامبر 2022 - 8:54
ڈیرہ اسماعیل خان، 5 روز قبل لاپتہ ہونے والے معصوم بچے کی ذبح شدہ نعش برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 روز قبل لاپتہ ہونے والے معصوم بچے کی ذبح شدہ نعش کھیتوں سے برآمد ہوگئی۔

وفاق ٹائمز، ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 روز قبل لاپتہ ہونے والے معصوم بچے کی ذبح شدہ نعش کھیتوں سے برآمد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ فتح موڑ میں دل خراش واقعہ پیش آیا، معصوم بچہ حسن ولد میر خماد عبدالائی قوم محسود جو کہ 5 دن قبل عثمان غنی ٹاٶن سے لاپتہ ہوا تھا، اس کی باقاعدہ ایف آئی آر تھانہ گومل یونیورسٹی میں درج ہوئی، آج اس بچے کی ذبح شدہ نش گنے کے کھیتوں سے ملی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس سپریم کورٹ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ، گورنر، آئی جی پولیس اور دوسرے آفسران بالا سے سے درخواست کرتے ہیں کہ اس کیس کیلئے اسپیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ بچے کے قاتلوں کا سراغ لگایا جاسکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40209