4

علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات

  • News cod : 40419
  • 25 نوامبر 2022 - 8:45
علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
ملاقات میں ملکی، سیاسی اور مذہبی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور علامہ فیاض حسین مطہری نے امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات کی، حال ہی میں ان کے دل کے کامیاب آپرئشن پر ان کی عیادت کی اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ ملاقات میں ملکی، سیاسی اور مذہبی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع علامہ سید افتخار نقوی نے بے لوث عوامی خدمات انجام دینے پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی توفیقات خیرا میں مزید اضافے کی دعا بھی کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40419

ٹیگز