4

پاکستان کا افغان طلبا کیلیے 4500 اسکالر شپس کا اعلان

  • News cod : 40781
  • 01 دسامبر 2022 - 11:17
پاکستان کا افغان طلبا کیلیے 4500 اسکالر شپس کا اعلان
دوسری جانب بھارت نے افغان طلبا پر اپنے دروازے بند کردیے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افغان طلبا کا مستقبل غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔

وفاق ٹائمز، افغان طلبا کیلیے پاکستان کی جانب سے اسکالر شپس مختلف کلاسز کیلیے دی جارہی ہیں، جن میں کثیر تعداد مختلف جامعات میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کیلیے ہیں۔
پاکستان افغان طلبا کو ان اسکالر شپس سے پہلے بھی ہزاروں کی تعداد میں سرکاری خرچے پر بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
دوسری جانب بھارت نے افغان طلبا پر اپنے دروازے بند کردیے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افغان طلبا کا مستقبل غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔
روس جیسے ترقی یافتہ ملک نے بھی صرف 500 اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے،پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود افغانستان کو ہر شعبے میں مدد فراہم کر رہا ہے، تاہم پاک، افغان تعلقات کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارتی لابی سرگرم ہوگئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40781