4

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا ہنگو میں مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

  • News cod : 41036
  • 06 دسامبر 2022 - 11:16
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا ہنگو میں مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ہنگو میں مختلف مدارس ، سکولز اور ہسپتال کا دورہ کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ہنگو میں مختلف مدارس ، سکولز اور ہسپتال کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران مرکزی سیکرٹری جنرل اور ان کے ہمراہ وفد مدرسہ امام خمینی رہ، اقراء سکول، الزہرا(س) ہسپتال اور مرکزی جامع مسجد گئے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل اور ان کے ہمراہ موجود وفد کو ادارے کے ذمہ داران کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور مختلف پروجیکٹس سے آگاہ کیا گیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیرحسن میثمی نے اسکولز، مدارس اور مساجد کی بہترین کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں سراہا۔

قابل ذکر ہے کہ علامہ شبیرحسن میثمی کے ہمراہ وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ خورشید انور جوادی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، اور صوبائی آرگنائزر علامہ سید زاہد حسنین بخاری بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41036