5

علامہ حسنین وجدانی کی غیر قانونی گرفتاری کا عمل کسی صورت قبول نہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

  • News cod : 41135
  • 09 دسامبر 2022 - 9:08
علامہ حسنین وجدانی کی غیر قانونی گرفتاری کا عمل کسی صورت قبول نہیں، علامہ ناصر عباس جعفری
بلوچستان حکومت ہوش کے ناخن لے اور علامہ حسنین وجدانی کو فوری رہا کرے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ حسنین وجدانی کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے عمل کو فرقہ واریت کو بھڑکانے کی سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ حسنین وجدانی کو سکیورٹی اداروں کی جانب سے ایک بوگس ایف آئی آر کی آڑ میں اغوا کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ یہ عمل فرقہ واریت کو بھڑکانے کی سازش ہے۔ اپنی ایک ٹویٹ میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس غیر قانونی اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ بلوچستان حکومت ہوش کے ناخن لے اور علامہ حسنین وجدانی کو فوری رہا کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41135