17

بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ غلام حسن نجفی کی وفات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام

  • News cod : 41390
  • 15 دسامبر 2022 - 14:50
بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ غلام حسن نجفی کی وفات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام
علامہ غلام حسن نجفی کیلئے دعائے مغفرت و بلندی درجات اور نماز وحشت قبر کی استدعا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان سے جاری تعزیتی بیان میں بزرگ عالم دین جامعہ علمیہ باب النجف ، جامعہ فاطمیہ (للبنات) جاڑا کے مہتمم اعلیٰ، ملی پلیٹ فارم کی مجلس اعلیٰ کے اہم رکن، ملی جدوجہد میں فعال کردار ادا کرنے والی شخصیت اور صوبہ خیبر پختونخوا مین ملی پلیٹ فارم کے سابق صوبائی مسئول حجت الاسلام والمسلمین علامہ غلام حسن نجفی جاڑا 95 سال کی عمر مین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
پسماندگان، علما کرا، طلاب عظام اور ارادتمندون کی خدمت مٰن تعزیت پیش کرتے ہیں۔
علامہ غلام حسن نجفی کیلئے دعائے مغفرت و بلندی درجات اور نماز وحشت قبر کی استدعا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41390