22

علامہ غلام حسن جاڑا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

  • News cod : 41399
  • 16 دسامبر 2022 - 11:52
علامہ غلام حسن جاڑا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
بزرگ عالم دین، قائدملت جعفریہ پاکستان کے دیرینہ ساتھی اور جامعہ باب النجف کے سربراہ علامہ غلام حسن جاڑا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بزرگ عالم دین، قائدملت جعفریہ پاکستان کے دیرینہ ساتھی اور جامعہ باب النجف کے سربراہ علامہ غلام حسن جاڑا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ استادالعلماء علامہ سید محمد تقی نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری وفد کے ہمراہ شریک ہوئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کے آبائی علاقے جاڑا میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم علامہ غلام حسن جاڑا کی قومی وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41399