10

حرم حضرت معصومہ (س) قم میں آیت اللہ مصباح یزدی کی دوسری برسی کی تقریب منعقد

  • News cod : 42139
  • 30 دسامبر 2022 - 11:04
حرم حضرت معصومہ (س) قم میں آیت اللہ مصباح یزدی کی دوسری برسی کی تقریب منعقد
آیت اللہ مصباح یزدی کی دوسری برسی کی تقریب حرم حضرت معصومہ (س) قم میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کی دوسری برسی کی تقریب جمعرات کی شام، مغرب اور عشاء کی نماز کے بعد حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے شبستان امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں آیت الله نوری همدانی، آیت‌الله سید هاشم حسینی بوشهری، سربراہ جامعه مدرسین حوزه علمیه قم، آیت‌الله مهدی شب‌زنده‌دار ، آیت‌الله سید محمد غروی ، حجت‌الاسلام والمسلمین احمد واعظی اور آیت الله عبداللهی سمیت ایران کے مشہور سیاسی اور عسکری اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریب سے گارڈین کونسل کی فقہی کونسل کے رکن آیت اللہ مدرسی یزدی نے خطاب کی اور آیت اللہ مصباح یزدی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں اور معاشرے کے لیے ان کی خدمات کے بارے میں گفتگو کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42139