15

قرآن مجید بمعہ ترجمہ لازمی مضمون کے طور پر پڑھانے کی منظوری

  • News cod : 42174
  • 31 دسامبر 2022 - 14:42
قرآن مجید بمعہ ترجمہ لازمی مضمون کے طور پر پڑھانے کی منظوری
سکولوں میں قرآن مجید بمعہ ترجمہ مضمون کا الگ سے ٹائم ٹیبل مرتب کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز، قرآن مجید بمعہ ترجمہ لازمی مضمون کے طور پر پڑھانے کی منظوری دیدی گئی۔ قرآن مجید تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں پڑھایا جائے گا۔ سکولوں میں قرآن مجید بمعہ ترجمہ مضمون کا الگ سے ٹائم ٹیبل مرتب کیا جائے گا۔ قرآن مجید بمعہ ترجمہ کا سال کے آخر میں باقاعدہ سو نمبر کا پیپر لیا جائے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹر کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔ ڈویژنل ڈائریکٹر سکولوں کا خود دورہ کریں گے۔ دورے کے بعد رپورٹ محکمہ تعلیم کو ارسال کی جائے گی۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری رانا عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ احکامات کے مطابق قرآن مجید بمعہ ترجمہ کا پریڈ نہ پڑھانے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42174