22

آیت اللہ تسخیری (رح) کی رحلت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

  • News cod : 425
  • 18 آگوست 2020 - 12:00
آیت اللہ تسخیری (رح) کی رحلت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجاہد عالم دین اور اسلام و شیعیت کی زبان گویا حجت الاسلام والمسلمین محمد علی تسخیری کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے تعزیتی پیغام میں حجت الاسلام والمسلمین تسخیری کے انتقال پر ان کے خاندان، پسماندگان اور چاہنے والوں کو تعزیت پیش کی۔

 

تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

 

بسم الله الرحمن الرحیم

 

ہمیں یہ جان کر بہت ہی دکھ اور رنج ہوا کہ مجاہد عالم اسلام و شیعیت کی زبان گویا حجت الاسلام و المسلمین جناب حاج شیخ محمد علی تسخیری رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال ہو گیا ہے۔

سچ تو یہ ہے کہ عالم اسلام کے حلقوں میں اس عظیم مرد مجاہد کی کوششوں سے انجام پانے والے مختلف قسم کے نمایاں کارنامے روشن اور درخشاں ہیں۔مرحوم حجت الاسلام و المسلمین تسخیری رحمةالله‌علیه کی مغفرت و رحمت کیلئے دعا گو ہیں مرحوم حالیہ چند برسوں میں جسمانی کمزوریوں کے باوجود مضبوط و مستحکم عزم و ارادے کے حامل رہے اور جہاں بھی آپ کی ضرورت محسوس کی جاتی آپ وہاں حاضر ہوتے تھے۔

آپ عالم اسلام کی ایک معروف علمی و ثقافتی شخصیت تھے۔ حجت الاسلام و المسلمین تسخیری رحمةالله‌علیه پوری عمر شیعیت کی صحیح تصویر پیش کرنے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے اور اس سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ملک کے اندر ان کی ذمہ داریاں اور خدمات بھی اس باصلاحیت اور پرعزم انسان کی کاوشوں کا ایک الگ اور قابل قدر باب ہے۔

ان کے اہل خانہ اور پسماندگان کے ساتھ ساتھ ان کے تمام ساتھیوں اور دوستوں سے بھی تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان کی مغفرت اور ان پر نزول رحمت الہی کے لئے دعا گو ہیں۔

 

یاد رہے کہ حجت الاسلام و المسلمین محمد علی تسخیری رحمةالله‌علیه نے مختلف موضوعات میں دسیوں کتابیں اور سینکڑوں مقالات عالم اسلام کے لئے چھوڑے ہیں۔

 

سیّدعلی خامنه‌ای

۲۸ مرداد ۱۳۹۹

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=425

ٹیگز