10

انسانوں میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے اور انسان 70 سال کی زندگی میں 500 سال کی ترقی اور تجربہ کر سکتا ہے،علامہ ڈاکٹر رفیعی

  • News cod : 42512
  • 13 ژانویه 2023 - 15:06
انسانوں میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے اور انسان 70 سال کی زندگی میں 500 سال کی ترقی اور تجربہ کر سکتا ہے،علامہ ڈاکٹر رفیعی
انہوں نے کہاکہ انسانوں میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے اور انسان 70 سال کی زندگی میں 500 سال کی ترقی اور تجربہ کر سکتا ہے اور ان صلاحیتوں کی قدر کرتے ہوئے ہمیں ذہن جیسے عظیم تحفے کی حفاظت کرتے ہوئے قرآن اور خالص الٰہی اصولوں کی تشریح و اشاعت کی راہ میں استعمال کرنا چاہیے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی معروف و مشہور خطیب علامہ ڈاکٹر رفیعی نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ قمؑ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے قرآن کریم کی نورانی آیات کی تفسیر کے تسلسل میں آپ نے سورہ بقرہ کی آیت نمبر 253 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الہی انبیائے الہی کے درجات ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ 124 ہزار انبیاء میں سے صرف 25 انبیاء کے نام آیات الٰہی میں مذکور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہر قوم کی رہنمائی کے لیے ایک رسول اور مبشر بھیجا ہے ۔ سورہ اسراء کی آیت نمبر 15 میں پروردگار فرماتا ہے۔«وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّىٰ نَبْعَثَ رَسُولًا» اگر کسی گروہ کو انبیا الہی تک رسائی حاصل نہ ہو تو خُدا اُن کا مواخذہ نہیں کرتا۔ حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا کہ عصمت، وحی توحید کی دعوت، سادگی اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنا یہ تمام انبیاء کی مشترکہ خصوصیات ہیں اگر 124 ہزار انبیاء ایک جگہ جمع ہوں تو ان سب کی بات ایک ہوں گے اور وہ کلمہ حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلیم اللہ ہونا بعض انبیا الہی کی خصوصیات میں سے ہیں، بعض انبیاء کے خاص درجات تھے جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام کو تمام امتوں کے باپ کے طور پر یاد کیا گیا ہے۔ جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سیئنر استاد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام فضائل سے آراستہ ہیں اور انبیاء کے فضائل اور معجزات آپ میں جمع ہیں۔جس طرح حضرت عیسیؑ نے مردوں کو زندہ کیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ انسانوں میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے اور انسان 70 سال کی زندگی میں 500 سال کی ترقی اور تجربہ کر سکتا ہے اور ان صلاحیتوں کی قدر کرتے ہوئے ہمیں ذہن جیسے عظیم تحفے کی حفاظت کرتے ہوئے قرآن اور خالص الٰہی اصولوں کی تشریح و اشاعت کی راہ میں استعمال کرنا چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42512