12

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے جشن میلاد جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کا انعقاد

  • News cod : 42885
  • 18 ژانویه 2023 - 12:49
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے جشن میلاد جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کا انعقاد
جشن کی اس روحانی محفل سے خصوصی خطاب آقائے مبارک علی موسوی صاحب نے کیا اور سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا پر روشنی ڈالی جبکہ محترمہ نسیم زہرا اور محترمہ ندا جعفری نے بھی اپنے مخصوص علمی و ادبی انداز میں فضائل و مناقب جناب سیدہ سلام اللہ علیہا بیان کیے ۔

وفاق ٹائمز، شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے قومی مرکز شادمان لاہور میں ولادت با سعادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے یوم مادر و عالمی یوم خواتین کا انعقاد مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ فرحانہ فصاحت کی زیر نگرانی ہوا ۔

جشن کی اس روحانی محفل سے خصوصی خطاب آقائے مبارک علی موسوی صاحب نے کیا اور سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا پر روشنی ڈالی جبکہ محترمہ نسیم زہرا اور محترمہ ندا جعفری نے بھی اپنے مخصوص علمی و ادبی انداز میں فضائل و مناقب جناب سیدہ سلام اللہ علیہا بیان کیے ۔

جشن میں نظامت کے فرائض محترمہ عصمت بتول نے انجام دیے آغاز میں تلاوت قرآن کے بعد مختلف یونٹس کی بچیوں نے منقبت خوانی جشن سعید میں شہر کی معروف شخصیات محترمہ ڈاکٹر رباب ، سی ای او سوزوکی مسسز مہدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر واپڈا مسسز نقوی نے شرکت کی اور اس پر رونق محفل میلاد کو سراہا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42885