4

کوئٹہ، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی رہا ہو گئے

  • News cod : 43094
  • 21 ژانویه 2023 - 15:03
کوئٹہ، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی رہا ہو گئے
علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کے موقع پر علامہ موسیٰ حسینی، علامہ ڈاکٹر عارف حیدر اور علامہ مبشر حسینی نے انکا استقبال کیا۔

وفاق ٹائمز، امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی رہا ہو گئے ہیں۔ عدالت عالیہ بلوچستان سے انکی ضمانت منظور ہو گئی تھی۔ سی ٹی ڈی نے گزشتہ مہینے امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کو ایک ایف آئی آر کی بنیاد پر گرفتار کر لیا تھا۔ کوئٹہ کے علماء اور عوام نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انکی ضمانت کیلئے قانونی راستہ اپنایا۔ عدالت سے انکی ضمانت منظور ہوئی اور انہیں رہا کر دیا گیا۔ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کے موقع پر علامہ موسیٰ حسینی، علامہ ڈاکٹر عارف حیدر اور علامہ مبشر حسینی نے انکا استقبال کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43094