7

دشمن منطق و استدلال سے باتیں نہیں کر پاتے تو توہین پر اتر آتے ہیں، آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی

  • News cod : 43170
  • 23 ژانویه 2023 - 11:36
دشمن منطق و استدلال سے باتیں نہیں کر پاتے تو توہین پر اتر آتے ہیں، آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی
حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے سوئیڈن کے حالیہ اقدام اور قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی آزادی بیان کا نعرہ، انسانی حقوق کے نعرے کی مانند جھوٹ پر مبنی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله نوری ہمدانی نے آج صبح مسجد اعظم میں اپنے درس خارج کے آغاز میں، امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے سوئیڈن کے حالیہ توہین آمیز اقدام اور قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ توہین اس لئے کی گئی ہے، کیونکہ مغرب کے پاس منطق اور استدلال نامی کوئی چیز نہیں ہے۔

مرجع تقلید نے کہا کہ مغرب مقدسات اسلامی کی توہین اس لئے بھی کرتا ہے، کیونکہ ان کے پاس آزادی بیان کا نعرہ انسانی حقوق کے نعرے کی مانند جھوٹ پر مبنی ہے اور وہ ان توہین آمیز اقدام کو صرف اپنے جرائم کو جواز فراہم کرنے کیلئے کرتے ہیں، ہم قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی اس شرمناک حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43170

ٹیگز