7

ملتان، آئی ایس او کا پہلا اجلاس عمومی، ڈویژنل کابینہ نے حلف اُٹھالیا

  • News cod : 43275
  • 25 ژانویه 2023 - 12:40
ملتان، آئی ایس او کا پہلا اجلاس عمومی، ڈویژنل کابینہ نے حلف اُٹھالیا
اجلاس کی پہلی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ ڈویژنل صدر شبر رضا نے ابتدائیہ کلمات کہے، اراکین عمومی نے مطالعہ دستور کیا اور ڈویژنل نامزد فنانس سیکرٹری مشتاق ہادی اور دیگر اراکین عمومی کے سامنے پیش ہوئی،

وفاق ٹائمز، آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کا سال ترویج افکار شہیدحسینی کا پہلا اجلاس عمومی المصطفی ہاوس ملتان میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری سید معمر نقوی نے شرکت کی۔ اجلاس کی پہلی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ ڈویژنل صدر شبر رضا نے ابتدائیہ کلمات کہے، اراکین عمومی نے مطالعہ دستور کیا اور ڈویژنل نامزد فنانس سیکرٹری مشتاق ہادی اور دیگر اراکین عمومی کے سامنے پیش ہوئی، دوسری نشست میں سابقہ ڈویژنل صدر ثقلین ظفر نے اراکین عمومی کے درمیان نصرت امام زمانہ عج کے موضوع پر مباحثہ کروایا اور نامزد کابینہ کے بقیہ اراکین عمومی کے سامنے پیش ہوئے۔ اراکین عمومی نے ڈویژنل کابینہ کے رہنمائوں کی اہلیت کو جانچتے ہوئے ان کی منظوری دی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین و رکن ذیلی نظارت سلیم عباس صدیقی نے خصوصی شرکت کی اور اخلاق مسئولین کے موضوع پر گفتگو کی۔

ڈویژنل صدر شبر رضا نے ڈویژنل کابینہ سے حلف لیا، اس موقع پر اراکین ذیلی نظارت علامہ اقتدار حسین نقوی، زعیم زیدی، سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفی، سابقہ ڈویژنل صدر عاطف سہرانی، سیکرٹری ذیلی نظارت ڈاکٹر جوہر عباس، سابقہ نشر واشاعت سیکرٹری شاہد خواجہ نے شرکت کی، علامہ اقتدار حسین نقوی نے اراکین عمومی سے مسئولین کی خصوصیات و اہمیت کے موضوع پر گفتگو کی اور شعبہ جاتی مسئولین نے سالانہ پروگرام کی اراکین عمومی سے منظوری لی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43275