5

اسلامی تحریک کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات، ترمیمی بل پر تحفظات

  • News cod : 43433
  • 29 ژانویه 2023 - 16:19
اسلامی تحریک کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات، ترمیمی بل پر تحفظات
اسلامی تحریک پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سابق وزیراعظم پاکستان اور موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز، اسلامی تحریک پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سابق وزیراعظم پاکستان اور موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد نے فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2021ء بل پر ملت جعفریہ کے تحفطات کا اظہار کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پہنچایا کہ غیر آئینی متعصبانہ فرقہ واریت پر مبنی ترمیمی ایکٹ کو فی الفور واپس لے کر ملت جعفریہ سے بے چینی ختم کرنے کیلئے اسپیکر اسمبلی اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43433