22

جھل مگسی، مجلس علماء شیعہ کے ضلعی اجلاس میں عہدیداران منتخب

  • News cod : 43437
  • 29 ژانویه 2023 - 19:07
جھل مگسی، مجلس علماء شیعہ کے ضلعی اجلاس میں عہدیداران منتخب
انبیائے کرام نے تبلیغ دین کے لئے بہت کوششیں کیں۔ یہاں تک کہ تبلیغ دین کے لئے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جھل مگسی کا اہم اجلاس مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی گنداواہ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مجلس علمائے شیعہ کے ضلعی صدر مولانا علی نواز عرفانی نے کی۔ اس موقع پر اکثریت رائے سے مولانا ندیم احمد جوادی کو ضلعی نائب صدر، مولانا نجف علی کو جنرل سیکرٹری اور مولانا غلام سجاد کو سیکرٹری تبلیغات منتخب کیا گیا۔

اجلاس سے مجلس علمائے شیعہ ضلع جھل مگسی کے صدر مولانا علی نواز عرفانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیائے کرام نے تبلیغ دین کے لئے بہت کوششیں کیں۔ یہاں تک کہ تبلیغ دین کے لئے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں، اسی لئے علمائے کرام کو انبیائے کرام کی حیات طیبہ کو اپنے لئے نمونہ عمل بناکر ہر طاغوت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43437