6

ڈویژنل علما و ذاکرین کانفرنس 11 فروری کو فیصل آباد میں منعقد ہوگی

  • News cod : 43533
  • 31 ژانویه 2023 - 15:16
ڈویژنل علما و ذاکرین کانفرنس 11 فروری کو فیصل آباد میں منعقد ہوگی
شیعہ علما کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی خصوصی خطاب کرینگے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان فیصل آباد کے زیراہتمام ڈویژنل علماء و اکابرین و ذاکرین و لائسنسداران کانفرنس 11 فروری بروز ہفتہ، 10 بجے دن تا 4 بجے شام، مدرسہ جامعۃ المعصومین علیہم السلام سدھو پورہ فیصل آباد میں منعقد ہو گی۔

شیعہ علما کونسل فیصل آباد ڈویژن کے مطابق موجودہ ملکی و معروضی حالات کے پیش نظر ملکی سلامتی، امن وامان اور ملت جعفریہ خیرالبریہ کے ملی و آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ڈویژن بھر سے علماء و اکابرین کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

شیعہ علما کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی خصوصی خطاب کرینگے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43533