9

رهبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی(ره) اور مزار شہدا پر حاضری

  • News cod : 43648
  • 01 فوریه 2023 - 14:37
رهبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی(ره) اور مزار شہدا پر حاضری
رہبر انقلاب اسلامی نے رهبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی(ره) اور مزار شہدا پر حاضری دی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی نے رهبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی(ره) اور مزار شہدا پر حاضری دی اور اس کے بعد 28 جون 1981 کے سانحے کے شہیدوں اور اسی طرح 30 اگست 1981 کو وزارت عظمی ‏کے دفتر میں ہونے والے دھماکے کے شہیدوں کے مزاروں پر حاضری دے کر شہید بہشتی، شہید رجائي، شہید باہنر اور ان ‏کے ساتھ شہید ہونے والے دیگر افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسی طرح ملکی سیکورٹی کے تحت اپنا فریضہ ادا کرتے ہوئے شہید ہونے والے آرمان ‏علی وردی، بعض ‘پاسبان حرم’ شہیدوں، کچھ گمنام شہیدوں اور میڈیکل کے شعبے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے شہید ‏ہونے والے کچھ افراد کے مزاروں پر بھی حاضری دی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43648