6

ایم ڈبلیوایم قائدین کا گلگت میں مسافر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

  • News cod : 43835
  • 08 فوریه 2023 - 7:15
ایم ڈبلیوایم قائدین کا گلگت میں مسافر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس
شتیال ٹریفک حادثے میں جاں بحق 25 افراد کے جانی ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  غذر سے راولپنڈی آنے والی بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کا اظہار افسوس اور متاثرہ خاندانوں سےاظہار تعزیت ۔

اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میںایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شتیال ٹریفک حادثے میں جاں بحق 25 افراد کے جانی ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

قائدین نے مزید کہا کہ چلاس جیسے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے سے لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں، بلا تاخیر زخمیوں کو گلگت اور راولپنڈی ہسپتال منتقل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43835

ٹیگز