6

قائدملت جعفریہ پاکستان کی برادر اسلامی ممالک میں زلزلہ کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ کا اظہار

  • News cod : 43840
  • 08 فوریه 2023 - 10:32
قائدملت جعفریہ پاکستان کی برادر اسلامی ممالک میں زلزلہ کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ کا اظہار
مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام اپنے دکھی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،علامہ سید ساجد علی نقوی کا ترکیہ و شامی عوام کے نام پیغام

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے گزشتہ روز شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے، ہزاروں اموات اور بھاری مالی نقصان پر گہرے دکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ برادر اسلامی ممالک میں آنیوالی قدرتی آفت او راس اسکے نتیجے میں ہونیوالے بھاری جانی و مالی نقصان پر غمزدہ ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت واظہار ہمدردی پیش کرتے ہیں۔

برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور شام کی عوام کے نام تعزیتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے گزشتہ روز آنیوالے شدید ترین زلزلہ سے ہونیوالے بھاری جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے برادر اسلامی ممالک بالخصوص اعوام ،متاثرہ خاندانوں اور حکومتوں سے اظہار تعزیت کیاہے ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ برادر اسلامی ممالک میں آنیوالی تباہی سے تمام پاکستانی رنجید ہ اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہیں ۔ دکھ کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ممالک کے ساتھ شریک ہیں اور اس مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام اپنے دکھی بھائیوں کو تنہانہیں چھوڑیں گے ۔ انہوںنے اس قدرتی آفت میں جاں بحق افراد کےلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43840

ٹیگز