48

اسلام آباد، پاکستان یونیورسٹی کے تعمیراتی مرحلے کا آغاز، شیخ محسن علی نجفی نے سنگ بنیاد رکھا

  • News cod : 43853
  • 08 فوریه 2023 - 13:03
اسلام آباد، پاکستان یونیورسٹی کے تعمیراتی مرحلے کا آغاز، شیخ محسن علی نجفی نے سنگ بنیاد رکھا
مقررین نے مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے اس تاریخ ساز اقدام پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آنجناب کا یہ اقدام انکی حب الوطنی، اعلی بصیرت، وسیع النظری، فہم و فراست اور علم دوستی کا بین ثبوت ہے۔

وفاق ٹائمز، وطن عزیز پاکستان میں نوجوانان قوم و ملت کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور انہیں حصول علم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے پاکستان انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعمیراتی مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں (13 رجب المرجب) باب مدینتہ علم نبی صلی اللہ علیہ والہ و سلم حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت کے پر مسرت و باسعادت موقع پر یونیورسٹی کے احاطے میں ایک شاندار و پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے اپنے دست مبارک سے اس تعمیراتی مرحلے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب میں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مقررین نے مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے اس تاریخ ساز اقدام پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آنجناب کا یہ اقدام انکی حب الوطنی، اعلی بصیرت، وسیع النظری، فہم و فراست اور علم دوستی کا بین ثبوت ہے۔ تقریب کے دوران جناب ممتاز رضوی رکن گورننگ باڈی اور علامہ انور علی نجفی نے اپنے خطابات میں یونیورسٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد اور اس کے مستقبل کا اجمالی خاکہ پیش کیا۔ یاد رہے کہ اس پروقار و یادگار تقریب میں مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی سمیت دیگر جید علماء کرام، ممتاز ماہرین تعلیم، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان و اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔ جبکہ اراکین بورڈ آف گورنرز اور جابر بن حیان ٹرسٹ کے اراکین بھی تقریب کی زینت بنے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43853