7

دینی مدارس کے بینک اکاونٹس کھلوانے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا احسن اقدام ہے، علامہ محمد افضل حیدری

  • News cod : 43873
  • 08 فوریه 2023 - 15:41
دینی مدارس کے بینک اکاونٹس کھلوانے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا احسن اقدام ہے، علامہ محمد افضل حیدری
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے حکومت کی طرف سے دینی مدارس کے بینک اکاونٹس کھلوانے میں حائل سرکاری رکاوٹیں دور کرنے کو احسن اقدام قراردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ مدارس اسلا م کے قلعے اور معاشرے کی ضرورت ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے حکومت کی طرف سے دینی مدارس کے بینک اکاونٹس کھلوانے میں حائل سرکاری رکاوٹیں دور کرنے کو احسن اقدام قراردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ مدارس اسلا م کے قلعے اور معاشرے کی ضرورت ہیں۔ جہاں اسلام سکھانے والے مبلغین تیار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف الزامات عائد کر کے مدارس دینیہ کے مالی معاملات میںسرکاری اورنجی بینکوں کی طرف سے ناروا سلوک کی وجہ سے رکاوٹیں ڈالی جا رہی تھیں۔ پانچوں وفاق المدارس کی نمائندہ تنظیم ’اتحاد تنظیمات مدارس‘ کی قیادت کی وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے مدارس دینیہ کے بینک کاو ¿نٹس کھلوانے میں رکاوٹیں دور کرنے کی منظوری دی گئی۔جس پر ہم وزیر اعظم اور گورنر اسٹیٹ بینک کے شکر گذار ہیں۔

مدیران جامعات کے نام مراسلے میں علامہ محمدافضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ مدارس کے نام پر بینک اکاونٹس کھلوانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ مدارس مطلوبہ دستاویزات جمع کروا کر بینک اکاونٹس کھلوا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی مشکلات ہونے کی صورت میں مدارس کے مدیران دفتر وفاق المدارس سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ہم ان کی مدد کے لئے حاضر ہوں گے۔ مدارس دینیہ کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر علامہ افضل حیدری نے وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کیا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43873