11

علامہ ناظر عباس تقوی مکہ مکرمہ سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

  • News cod : 43939
  • 10 فوریه 2023 - 22:11
علامہ ناظر عباس تقوی مکہ مکرمہ سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
واضح رہے کہ علامہ سید ناظر عباس تقوی ان دنوں 13 رجب المرجب جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ مولا علی ابن ابی طالبؑ کے پرمسرت موقع پر عمرے کی سعادت کے حصول کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے۔

وفاق ٹائمز، سعودی عرب مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی شاہی حکومت نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی شاہی حکومت کی ایماء پر سعودی پولیس نے علامہ ناظر عباس تقوی کو مکہ مکرمہ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے علامہ ناظر عباس تقوی کی گرفتاری کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ علامہ سید ناظر عباس تقوی ان دنوں 13 رجب المرجب جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ مولا علی ابن ابی طالبؑ کے پرمسرت موقع پر عمرے کی سعادت کے حصول کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ علامہ ناظر عباس تقوی کو شب ولادت امام علیؑ کے موقع پر خانہ کعبہ میں علیؑ ولی اللہ کا پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43939