4

انقلاب اسلامی عظیم رہنماء کی قیادت میں کامیاب ہوا، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 43950
  • 11 فوریه 2023 - 15:33
انقلاب اسلامی عظیم رہنماء کی قیادت میں کامیاب ہوا، علامہ شبیر میثمی
تمام تر سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی کی بقا کا راز وہاں کی عوام کی نظام سے وفاداری، ہم آہنگی اور وحدت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے انقلاب اسلامی ایران کی 44 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی عظیم رہنماء کی قیادت میں کامیاب ہوا، جس سے وہاں کی عوام کو سماجی، سیاسی، ثقافتی اور عالمی سطح پر نئی روح ملی۔

انقلاب اسلامی کی عزت اور طاقت میں جو اضافہ ہوا ہے، اس کی بنیاد ملی جدوجہد اور مضبوط مذہبی وابستگی ہے۔ تمام تر سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی کی بقا کا راز وہاں کی عوام کی نظام سے وفاداری، ہم آہنگی اور وحدت ہے۔ انقلاب اسلامی، اسلام کی سیاسی اور معنوی زندگی کا باعث بنا ہے اور لوگوں کو اسلام کی عظمت سے روشناس کرایا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43950

ٹیگز