12

علمائے اہلسنت کے 40 رکنی وفد کی نجف اشرف میں جشن مولود کعبہ میں خصوصی دعوت پر شرکت

  • News cod : 43976
  • 12 فوریه 2023 - 10:47
علمائے اہلسنت کے 40 رکنی وفد کی نجف اشرف میں جشن مولود کعبہ میں خصوصی دعوت پر شرکت
امت واحدہ پاکستان کے وفد میں شامل علمائے اہلسنت، مشائخ اور سادات عظام نے نجف اشرف، حرم ِمطہر مولائے کائنات میں ولادت باسعادت حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کی مناسبت سے جشن کی شاندار تقریب میں شرکت کی۔

وفاق ٹائمز ، امت واحدہ پاکستان کے وفد میں شامل علمائے اہلسنت، مشائخ اور سادات عظام نے نجف اشرف، حرم ِمطہر مولائے کائنات میں ولادت باسعادت حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کی مناسبت سے جشن کی شاندار تقریب میں شرکت کی۔ امت واحدہ پاکستان کے وفد کو جشن کی تقریب میں شرکت کے لیے عتبہ علویہ کی جانب سے خصوصی دعوت دی گئی تھی۔ تقریب میں دنیا بھر سے زائرین کرام اور مختلف مزاہب و مسالک کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

امت واحدہ پاکستان کے 40 رکنی وفد کی قیادت علامہ محمد امین شہیدی نے کی۔ اس موقع پر عراق کے جید علمائے کرام اور منقبت خوانوں نے مولائے کائنات حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جشن کی تقریب میں سے مولائے کائنات سے عقیدت رکھنے والوں کا جوش و جذبہ قابل دید تھا، اور پورا حرم حیدر حیدر کی صدا سے گونج رہا تھا۔ بعد ازاں امت واحدہ پاکستان کے وفد نے حرمِ مطہر مولا علی علیہ السلام میں حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43976