7

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے تحت اتحاد امت و استحکام پاکستان مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس کا انعقاد

  • News cod : 44325
  • 21 فوریه 2023 - 10:00
اصغریہ اسٹوڈنٹس کے تحت اتحاد امت و استحکام پاکستان مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس کا انعقاد
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا پہلا اتحادِ اُمت و استحکامِ پاکستان مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس مرکزی صدر حسن جواد اصغری کی زیر صدارت سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں منعقد کیا گی

وفاق ٹائمز، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا پہلا اتحادِ اُمت و استحکامِ پاکستان مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس مرکزی صدر حسن جواد اصغری کی زیر صدارت سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ورکنگ کونسل اراکین سے مرکزی کابینہ کی منظوری لی گئی اور مرکزی صدر حسن جواد اصغری نے مرکزی کابینہ سے حلف وفاداری لیا، بعد ازاں مرکز کی جانب بنایا گیا سالانہ پروگرام ورکنگ کونسل میں پیش کرکے منظوری لی گئی۔ اجلاس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے آئین ساز اور پالیسی ساز ادارے ورکنگ کونسل میں آئین میں ترامیم کی منظوری بھی لی گئی۔ ورکنگ کونسل اجلاس میں مولانا محمد یوسف حسینی، انجینئر غلام رضا جعفری، ثقلین علی جعفری و دیگر نے لیکچر دیئے۔ مرکزی صدر حسن جواد اصغری نے تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔ دعائے سلامتی امامِ زمانہ (عج) کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44325