16

ایم ڈبلیوایم قائدین کا داعی وحدت سید ثاقب اکبر نقوی کی رحلت پر اظہارِ افسوس

  • News cod : 44353
  • 22 فوریه 2023 - 6:44
ایم ڈبلیوایم قائدین کا داعی وحدت سید ثاقب اکبر نقوی کی رحلت پر اظہارِ افسوس
انہوں نے اپنی پوری زندگی اتحاد و وحدت کی ترویج و فروغ میں صرف کردی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، داعی اتحاد بین المسلمین ، سابق مرکزی صدر آئی ایس او ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ سید ثاقب اکبر نقوی مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین بشمول چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

قائدین وحدت نےاپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ داعی اتحاد بین المسلمین ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ برادرعزیز وبزرگوار سید ثاقب اکبر نقوی کی رحلت ملک وقوم کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، انہوں نے اپنی پوری زندگی اتحاد و وحدت کی ترویج و فروغ میں صرف کردی،ملی یکجہتی کونسل کے قیام کیلئے مرحوم نے شب وروز جدوجہد کی ،مرحوم ایک بہترین مصنف، شاعر اور ادیب بھی تھےجن کی بیشمار تصانیف ان کے علمی وادبی ذوق وشوق کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ مرحوم ثاقب اکبر نقوی کے انتقال سے پیداہونے والا خلاء مدتوں پرنا ہوسکے گا، خدا وند متعال مرحوم ومغفور کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوار آئمہ معصومین علیہم السلام میں محشور فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم مرحمت فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44353

ٹیگز