10

علامہ رمضان توقیر کا سید ثاقب اکبر نقوی کے انتقال پر اظہار افسوس

  • News cod : 44398
  • 23 فوریه 2023 - 17:53
علامہ رمضان توقیر کا سید ثاقب اکبر نقوی کے انتقال پر اظہار افسوس
اس غم کے موقع پر تمام اہلیان پاکستان اور بالخصوص ان کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے چئیرمین البصیرہ ٹرسٹ اور ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ثاقب اکبر نقوی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرزمین پاکستان ایک عظیم مذہبی رہنماء اور دانشور سے محروم ہوگئی ہے، ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ معروف شاعر، مصنف و دانشور نے انقلاب اسلامی کی ترویج کے لیے خاطر خواہ خدمات سرانجام دیں، مرحوم اتحاد امت کے داعی تھے، وہ ایک طویل عرصہ مذہب و ملت کی خدمت میں مصروف عمل رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس غم کے موقع پر تمام اہلیان پاکستان اور بالخصوص ان کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44398

ٹیگز