9

انسانیت کو در پیش مسائل کا واحدحل وحدت امت ہے ، علماء

  • News cod : 44721
  • 07 مارس 2023 - 5:21
انسانیت کو در پیش مسائل کا واحدحل وحدت امت ہے ، علماء
حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں سیمینار بعنوان” ظہور امام مہدیؑ میں علما و مدارس کا کردار“ انعقاد، مہمان خصوصی آیت اللہ ڈاکٹر علی عباسی ، محسن تہرانی ، علامہ افضل حیدری، مرید نقوی، انیس خان نے خطاب کیا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جشن ولادت با سعادت حضرت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں سیمینار بعنوان” ظہور امام مہدیؑ میں علما و مدارس کا کردار“ منعقد ہوا۔ جس میں پنجاب بھر سے علماءکرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے سربراہ آیت اللہ ڈاکٹر علی عباسی تھے۔ جبکہ آیت اللہ محسن تہرانی ، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ محمد حسین اکبر ، علامہ مرید حسین نقوی،علامہ انیس الحسنین خان،مولانا عابد علی عابدی، اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے تشویش کا اظہار کیا کہ ملک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے ۔ امت مسلمہ بھی مسائل و مشکلات سے دوچار ہے۔علماءاسلام ہی معاشرے کی ہدایت کی ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ انسانیت کو در پیش مسائل کا حل وحدت امت ہے ،باہمی رواداری کے فروغ سے ہی ملکی استحکام ممکن ہے، علما ہی وطن عزیز کو امن اور محبت کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ قرآن نے انسانیت کو روشن مستقبل کی نوید دی ہے کہ ایک دن زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم ہوگا۔اور امام مہدی علیہ السلام وہی آخری امید ہیں جن کے ذریعے اللہ کا یہ وعدہ پورا ہوگا اور اللہ کی زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم ہوگا ۔علماءاما م مہدی علیہ السلام کی عالمی حکومت کی راہ ہموار کر سکتے ہیں اور انسانیت کو تابناک اور روشن مستقبل کی نوید سنا سکتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44721

ٹیگز