8

وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے، علامہ ساجد نقوی 

  • News cod : 44725
  • 07 مارس 2023 - 8:43
وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے، علامہ ساجد نقوی 
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ملی پلیٹ فارم کے صوبائی و مرکزی عہدیدارار رہے‘ان کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف معالج اور سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی28 ویں برسی پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے علماءکرام، دانشور، ماہرین ، اکابرین اور اور کارکنان نے قیمتی جانوں کی قربانی دے کر ملک کو تباہی و بربادی اور خانہ جنگی سے محفوظ بنایا ، ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور فعال سماجی و روشن فکر شخصیت کی شہادت اسی جدوجہد کا تسلسل تھی ۔

شہید ملی پلیٹ فارم کے صوبائی و مرکزی عہدیدارار رہے‘ان کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ ان کی یاد منانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے‘ وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے‘ باہمی پیار و محبت اور الفت کو عام کیا جائے اور باہم متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44725

ٹیگز