19

جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ ڈاکٹر علی عباسی  کی جامعہ الکوثر اسلام آباد آمد

  • News cod : 44782
  • 09 مارس 2023 - 9:22
جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ ڈاکٹر علی عباسی  کی جامعہ الکوثر اسلام آباد آمد
پروگرام میں طلاب کرام کے علاوہ جامعہ الکوثر کے اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، جامعہ المصطفی کے سربراہ نے المصطفی آڈیٹوریم جامعہ الکوثر میں طلاب کوثر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ المصطفی دنیا بھر سے دینی تعلیم کے حصول کے لئے ایران جانے والے تشنگان علوم قران وعترت کو اپنی آغوش تعلیم و تربیت جگہ دیتی ہے ۔ اور جہاں بھر میں علوم القران و اھل بیت علیہم السلام کی ترویج کا فریضہ بخوبی نبھا رہی ہے، جبکہ جامعہ الکوثر نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کے اندر دینی مدارس میں علمی سطح اور معیار تعلیم کو بلند کرنے اور طلاب علوم دینیہ کو خود اعتمادی کے ساتھ وقت کے تقاضوں کے مطابق بھر پور علمی قابلیت کے ساتھ میدان خدمت میں اتارنے کی ایک مسلسل اور کامیاب کوشش کا استعارہ ہے ۔

اس مختصر مگر مفید پروگرام میں طلاب کرام کے علاوہ جامعہ الکوثر کے اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی ، طلاب کرام کی جانب سے تلاوت کلام مجید اور ولادت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجه الشريف کی مناسبت سے ایک عربی تواشیح کے بعد حجة الإسلام والمسلمين علامہ شیخ انور علی نجفی دامت توفیقاتہ نے جامعہ الکوثر کی جانب سے علامہ ڈاکٹر علی عباسی اور کے رفقاء کو خوش آمدید کہا ، علامہ انور نجفی نے شیخ الجامعہ کے زیر سرپرستی تعلیمی میدان میں اس جامع نظام کا ذکر کیا کہ جس میں طالب علم چھٹی جماعت سے مدرسہ حفاظ القرآن سے اپنا تعلیمی سفر شروع کرتا ہے اور مدارس اھل بیت سے ہوتا ہوا حوزہ علمیہ نجف الاشرف تک اور عصری تعلیم میں پاکستان کی معروف جامعات سے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم حاصل کرتے ہیں، یہ اپنی نوعیت کا بالکل منفرد نظام ہے ،جو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے اثرات کا اب بخوبی ادراک کیا جا سکتا ہے ۔
انھوں نے معزز مہمان اور ان کے وفد کے جامعہ الکوثر تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا ، اس کے بعد علامہ ڈاکٹر علی عباسی دامت توفیقاتہ نے خطاب کیا ۔
اپنے خطاب میں انھوں طلاب کرام کو موجودہ دور کی مشکلات و مسائل کو سمجھنے اور اپنے آپ کو کسی خاص ملک یا جگہ تک محدود کئے بغیر پوری دنیا کے لئے آمادہ و تیار کرنے کی نصیحت کی، سربراہ جامعہ المصطفی نے شیخ الجامعہ علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ العالي اور تمام اساتذہ و طلاب کو شکریہ ادا کیا اور جامعہ الکوثر کی تعلیمی فعالیات پر خوشی وسرور کا اظہار کیا ۔
اس پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجه الشريف سے ہوا ، پروگرام کے بعد ڈاکٹر علی عباسی اور ان کے وفد نے جامعہ الکوثر لائبریری کا دورہ بھی کیا ،

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44782

ٹیگز