22

بغداد میں بین الاقوامی نشست اور ایران کی شرکت

  • News cod : 45151
  • 18 مارس 2023 - 17:42
بغداد میں بین الاقوامی نشست اور ایران کی شرکت
پہلی ڈائیلاگ کانفرنس جنوری ۲۰۱۷ کو اور چوتھی نشست اگست ۲۰۲۱ کو بغداد میں منعقد ہوئی تھی۔اس سال مذکورہ کانفرنس عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔

وفاق ٹائمز،  پانچویں بین الاقوامی نشست اگلے ہفتے کے وسط کو بغداد کے ڈائیلاگ انسٹیٹیو میں منعقد ہوگی۔
علاقے میں عراق کی ام کاوشوں اور ان کے کردار کو دیکھتے ہوئے اس ڈائیلاگ نشست کو بغداد میں منعقد کی جارہی ہے۔
بغداد کانفرنس ہرسال بغداد میں منعقد کی جاتی ہے جسمیں سنیئر سیاسی، سیکورٹی، تجارتی، علمی اور اہم شخصیات شریک ہوتی ہیں جو علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
پہلی ڈائیلاگ کانفرنس جنوری ۲۰۱۷ کو اور چوتھی نشست اگست ۲۰۲۱ کو بغداد میں منعقد ہوئی تھی۔اس سال مذکورہ کانفرنس عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔
اس کانفرنس میں امارات کی سلامتی کونسل کے سربراہ طحنون بن زاید، ترکی انٹیلی جنس سربراہ ، هاکان فیدان، ایران کی قومی سلامتی کونسل کے، علی شمخانی، شامی قومی سلامتی کونسل کے علی مملوک، امیر قطر کے مشیر، محمد المسند، سعودی وزیرداخلہ عبدالعزیز الهویرینی، اور اردن کے چیف انٹیلی جنس احمد طوقان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45151