20

ملک میں آٹے کی لائنیں لگی ہیں، آپس میں دست وگریباں ہونے کے بجائے اُن لوگوں کا سوچیں: چیف جسٹس

  • News cod : 45531
  • 28 مارس 2023 - 11:06
ملک میں آٹے کی لائنیں لگی ہیں، آپس میں دست وگریباں ہونے کے بجائے اُن لوگوں کا سوچیں: چیف جسٹس
چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر سے سوال کیا کہ کیا آپ نے اپنی سیاسی قیادت سے بات کی؟ پی ٹی آئی کو پہل کرنا ہوگی کیونکہ عدالت سے رجوع انہوں نے کیا ہے۔

وفاق ٹائمز، سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ تمام قومی اداروں کا احترام لازمی ہے۔

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر سے سوال کیا کہ کیا آپ نے اپنی سیاسی قیادت سے بات کی؟ پی ٹی آئی کو پہل کرنا ہوگی کیونکہ عدالت سے رجوع انہوں نے کیا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ملک میں اس وقت تشدد اور عدم برداشت ہے، معاشی حالات دیکھیں، آٹے کے لیے لائنیں لگی ہوئی ہیں، آپس میں دست وگریباں ہونے کے بجائے اُن لوگوں کا سوچیں۔

اس پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر ہوئی تو یہ بحران مزید بڑھے گا، چیف جسٹس نے جواب دیا کہ تحریک انصاف اگر پہل کرے تو ہی حکومت کو کہیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45531

ٹیگز