20

قرآن کی ہدایات پر عمل کرنا ہی اہل ایمان کے مسائل کا حل ہے، آیت اللہ سیدی

  • News cod : 45611
  • 31 مارس 2023 - 14:37
قرآن کی ہدایات پر عمل کرنا ہی اہل ایمان کے مسائل کا حل ہے، آیت اللہ سیدی
قرآن کی تلاوت کرتے وقت ہمیں اس کی آیات پر غور کرنا چاہیے اور اس کے معانی کا مطالعہ کرنا چاہیے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر کریمہ اہلبیت ؑ میں مائدہ نور  آئین ترتیل خوانی قرآن کریم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سیعیدی نے کہا: ہر چیز کی ایک بہار ہوتی ہے اور قرآن کی بہار رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہے جو تبدیلی کا مہینہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کی تلاوت کرتے وقت ہمیں اس کی آیات پر غور کرنا چاہیے اور اس کے معانی کا مطالعہ کرنا چاہیے اور ان پر عمل کرنا چاہیے تاکہ ہر روز قرآن کی برکت سے ہمارے دردوں کا علاج کیا جا سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45611

ٹیگز