وفاق ٹائمز، آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی السیستانی (دام ظله) نے نجف گورنریٹ کے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کی۔
آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی السیستانی (دام ظله) کے دفتر کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ” آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی السیستانی (دام ظله) نے نجف کے مختلف طبی ماہرین اور ڈاکٹرز پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گزشتہ سالوں میں رمضان کے بابرکت مہینے میں طبی وفود سے ملاقات کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کی گئی تھی تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور اس ماہ مبارک کے دوران مریضوں کا زیادہ سے زیادہ ضیال رکھنے کی تاکید کی جا سکے۔ ”
آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی السیستانی (دام ظله) نے حاضرین کا خیرمقدم کیا اور انہیں مقدس مہینے کی برکات سے فیض یاب ہونے کی دعا دی۔ آپ نے بیماروں کے علاج اور دیکھ بھال میں ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان پر مزید توجہ دینے کی تاکید کی، اور ان کے عظیم انسانی مشن کو آگے بڑھانے میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے زور دیا۔
آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی السیستانی (دام ظله) کی نجف کے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین پر مشتمل وفد سے ملاقات
یہ ملاقات گزشتہ سالوں میں رمضان کے بابرکت مہینے میں طبی وفود سے ملاقات کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کی گئی تھی
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45847












