5

حوزہ علمیہ جامعة النجف سکردو میں تجلیل قرآن و القدس کانفرنس کا انعقاد

  • News cod : 46304
  • 17 آوریل 2023 - 10:40
حوزہ علمیہ جامعة النجف سکردو میں تجلیل قرآن و القدس کانفرنس کا انعقاد
مجمع القرآء بلتستان کی جانب سے منعقدہ دوسرا سالانہ آل بلتستان حُسن قرائت ترتیل مقابلے میں مدرسہ مرکز حفظ القرآن سکردو کے 4 قاریوں نے فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مرکز حفظ القرآن سکردو،ایم ڈبلیو ایم شعبہ تربیت اور حوزہ علمیہ جامعة النجف سکردو کے زیر اہتمام علامہ اقبال آڈیٹوریم انچن کیمپس بلتستان یونیورسٹی میں منعقدہ تجلیل قرآن و القدس کانفرنس میں صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر صوبائی صدر نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق، مجمع القرآء بلتستان کی جانب سے منعقدہ دوسرا سالانہ آل بلتستان حُسن قرائت ترتیل مقابلے میں مدرسہ مرکز حفظ القرآن سکردو کے 4 قاریوں نے فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی۔

حافظ محمد عبد اللہ جمال نے دوسری اور حافظ شبیر حسن نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

مجمع الارآء بلتستان، آغا سید علی رضوی اور جامعۃ النجف سکردو کی جانب سے پوزیشن لینے والے قاریوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات، سرٹیفکیٹ، اعزازی شیلڈ اور کتابیں دی گئیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46304