13

اسرائیل اندر سے کھولا ھو چکا ھے، علامہ عارف حسین واحدی

  • News cod : 46331
  • 17 آوریل 2023 - 22:33
اسرائیل اندر سے کھولا ھو چکا ھے، علامہ عارف حسین واحدی
فلسطین اور کشمیر کے مسایل ھوں یا قبلہ اول کی آزادی ھو سب مشکلات کا حل اتحاد میں ھے

وفاق ٹائمز ، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے گجرات میں پریس کانفرنس کی ۔

پریس کانفرس میں گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ اللہ تعالی نے وطن عزیز ماہ مبارک رمضان میں عطا فرمایا یہ اللہ تعالی کی نعمت اور ھدیہ الہی ھے جس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ھے شاید ھماری ناشکری کی وجہ سے اللہ تعالی ناراض ھے جو ملک آئے روز بحرانوں کا شکار ھے ھماری سیاسی قیادتوں کی نااھلی اور اقتدار کی رسہ کشی کی وجہ سے ملک اتنے بڑے سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ھے اللہ تعالی کا مقدس مہینہ ھے آئیں ھاتھوں میں ھاتھ دیں توبہ کریں متحد ھوں تاکہ ھمارا دشمن مایوس ھو اور دوست خوش ھوں-
علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسایل ھوں یا قبلہ اول کی آزادی ھو سب مشکلات کا حل اتحاد میں ھے اسرائیل اندر سے کھولا ھو چکا ھے ھم اگر ملکر فلسطینیوں کا ساتھ دیں تو وہ وقت دور نہیں جب ھم بیت المقدس میں فلسطینیوں کے ساتھ نماز ادا کریں گے-
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر جس طرح پاکستان کے تمام طبقات خاصکر علمائ کرام اور عوام نے ملکر پورے ملک میں پوری شان وشوکت کے ساتھ یوم القدس منایا پوری دنیا کو پیغام دیا کہ ھم آمریکا و اسرائیل سے نفرت کرتے ھیں،وہ لائق تحسین ھے ھم سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ھیں-
مرکزی نائب صدر نے گجرات کی میڈیا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا-
علامہ عارف واحدی کے علاوہ علامہ اصغر یزدانی، علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی، علامہ سید مبارک علی موسوی،صدر انجمن حسینیہ محترم جواد جعفری، سید الطاف کاظمی، علامہ محمد زمان حسینی، علامہ مختار نقوی، برادر عبداللہ رضا اور دیگر علماکران اور تنظیمی احباب موجود تھے۔
آخر میں میڈیا کے نمائندگان نے علامہ صاحب کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائے-

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46331

ٹیگز