وفاق ٹائمز ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور افواجِ پاکستان ملکی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔












