15

مختصر حالات زندگی شھید مولانا سجاد حسین خان 

  • News cod : 46540
  • 24 آوریل 2023 - 8:28
مختصر حالات زندگی شھید مولانا سجاد حسین خان 
6 اپریل 1990ء بروز جمعہ آپ کو شھید کریا۔

شھید مولانا سجاد حسین خان 1932ء کو ضلع میانوالی کے قصبہ ڈب بلوچاں کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔

ابتدائی تعلیم میانوالی سے حاصل کی اور ایف ایس سی مکمل کرنے کے بعد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں دینی تعلیم کی غرض سے داخل ہوگئے۔

یہاں استاد العلماء آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور قبلہ اختر عباس کی صحبت میں علمی مراحل طے کرنے کے بعد مزید دینی تعلیم کے لیے آپ نجف اشرف چلے گئے۔

وہاں سے واپسی پر جامعتہ المنتظر میں دینی فرائض سرانجام دیتے رہے۔اسی دوران سید امداد حسین انہیں سیالکوٹ لے آئے اور آپ نے تقریبا 30 سال جامع مسجد اڈہ پسروریاں میں فرائضِ امامت اور تبلیغ سر انجام دیے۔

آپ 1986 میں جامع مسجد زینبیہ سیالکوٹ میں دینِ حقہ کی تبلیغ اور فرائض امامت کیلئے منسلک ہوگئے۔جامع مسجد زینبیہ سیالکوٹ میں تبلیغ و تدریس اور امامت کے فرائض ادا کیے۔

جامع اسلامیہ مظفر پور سیالکوٹ کے قیام کے سلسلہ میں آپ کی بہت زیادہ کاوشیں تھیں۔ آپ کی بےپناہ خدمات دشمنانِ دین و انسانیت کی آنکھوں کا کانٹا بن گئیں اور بلآخر 6 اپریل 1990ء بروز جمعہ آپ کو شھید کریا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46540

ٹیگز