20

علامہ شیخ حسن جعفری کی ہسپتال میں زیر علاج سانحہ براہ کے زخمیوں کی عیادت

  • News cod : 46615
  • 26 آوریل 2023 - 8:29
علامہ شیخ حسن جعفری کی ہسپتال میں زیر علاج سانحہ براہ کے زخمیوں کی عیادت
انہوں نے کہا اس سانحے کے زمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

وفاق ٹائمز، مرکزی امام جمعہ سکردو حجت الاسلام علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے سکردو ہسپتال میں سانحہ گانچھے براہ کے زخمی بچوں کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

حجت الاسلام شیخ محمد حسن جعفری نے بچوں کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی اور انتظامیہ سے علاج و معالجہ کے حوالے سے تعاون کرنے اور اس سانحہ میں جانبحق بچوں کی فیملی کے مطالبات کو تسلیم کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ اس سانحے کے زمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46615

ٹیگز