24

حسو بلیل، ایس یو سی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کی علامہ محمد تقی نقوی سے ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال

  • News cod : 46673
  • 29 آوریل 2023 - 8:25
حسو بلیل، ایس یو سی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کی علامہ محمد تقی نقوی سے ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال
ملاقات میں انہدام جنت البقیع سمیت مختلف قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ فیاض مطہری، مولانا اعجاز مہدوی، مولانا امداد علی گھلو اور رفعت زیدی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں انہدام جنت البقیع سمیت مختلف قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا نیز تبلیغی موضوعات کو بحث میں لاتے ہوئے اخلاقی قدروں کو پروان چڑھانے کا عزم بالجزم کیا گیا۔ علامہ شبیر حسن مثمی کل ڈیرہ غازیخان میں یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت جنت البقیع کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46673

ٹیگز