4

جانوں کی پرواہ کئے بغیر حقائق کو منظر عام پر لانے والے تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علی نقوی

  • News cod : 46945
  • 04 می 2023 - 20:08
جانوں کی پرواہ کئے بغیر حقائق کو منظر عام پر لانے والے تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علی نقوی
ملکِ عزیز میں سالوں سے دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح معاشرے کی آنکھ اور کان سمجھے جانیوالے صحافیوں کو بھی نظرانداز کیا جاتارہا ہے

وفاق ٹائمز، عالمی یومِ صحافت کے موقع پہ صوبائی دفتر سے جاری بیان میں شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محترم علی نقوی نے کہا کہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر حقائق کو منظرِ عام پر لانے والے تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آزادی صحافت کیلئے صحافوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بلکہ صحافی برادری کی اس سلسلے میں قربانییاں بے مثال ہیں۔
صحافت ایک اہم زمہ داری ہے جو بنیادی انسانی حقوق کے ساتھ جڑی ہے، آزادی اظہار رائے کا فروغ اور دنیا بھر میں صحافیوں کی دبائی جانے والی آواز کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے، صوبائی جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ آزادی صحافت کا مطلب یہ قطعی نہیں ہے کہ صحافت کے ذریعے ملک میں بدامنی پھیلائی جائے اور حکمرانوں یا کسی خاص پارٹی کے مخصوص ایجنڈے کو پورا کرنے اور مخالفین کو زیر کرنے کے لئے منصوبہ بندی کے ساتھ کی جانے والی کسی بھی منفی مہم کو تقویت فراہم کی جائے۔ حقائق کے برعکس خبریں اشاعت کرنا یا کردار کشی صحافت کے اعلیٰ اقدار کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔
فلسطین و کشمیر میں کام کرنے والے صحافیوں کے حوالے سے سخت اقدامات کی ضرورت ہے، مقبوضہ فلسطین و مقبوضہ کشمیر میں صحافی بدترین حالات میں اپنی پییشہ وارانہ زمہ داریاں ادا کررہے، غاصب صہیونی ریاست اور کٹھپتلی کشمیری حکومت کے خلاف پوری صحافی برادری سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کو صدائے احتجاج بلند کرنا چاہیئے۔
ملکِ عزیز میں سالوں سے دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح معاشرے کی آنکھ اور کان سمجھے جانیوالے صحافیوں کو بھی نظرانداز کیا جاتارہا ہے اور وقت کے ساتھ ان کی قانونی و معاشرتی مسائل کے حل کےلئے کسی قسم کے موثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے، اس حوالے سے صحافتی تنظیموں کےساتھ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافیوں خصوصاً رپورٹرز، میڈیا ورکرز اور صحافتی آرگنائزیشنز میں امور انجام دینے والے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46945