23

پارہ چنار میں بے گناہوں کا قتل تعلیم اور امن دشمنوں کی کاروائی ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

  • News cod : 46974
  • 06 می 2023 - 9:47
پارہ چنار میں بے گناہوں کا قتل تعلیم اور امن دشمنوں کی کاروائی ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
پارہ چنار میں ہونے والی دہشت گردی اور بے گناہوں کا خون بہایا گیا جو کہ تعلیم اور امن دشمنوں کی کاروائی ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی قابل مذمت ہے بلکہ افسوسناک اور تشویشناک ہے، پارہ چنار میں ہونے والی دہشت گردی اور بے گناہوں کا خون بہایا گیا جو کہ تعلیم اور امن دشمنوں کی کاروائی ہے، یہ عناصر چاہتے ہیں کہ ملک میں خانہ جنگی اور مذہبی دہشت گردی پروان چڑھے، ملک اور افواج پاکستان کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں، جس کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو کمزور کرنا ہے، اس سلسلے میں پڑوسی ممالک پر بھی نگاہ رکھنی ہوگی کیونکہ سرحد پار سے وطن عزیز پر حملے ہو رہے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے شہدا و مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ امن کا گہوارا بن سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46974

ٹیگز