26

حضرت حمزه علیہ السلام وہ پہلے شہید ہیں، جنہیں سید الشہداء کا لقب ملا، سربراہ حوزہ علمیہ بوشہر

  • News cod : 47038
  • 07 می 2023 - 14:32
حضرت حمزه علیہ السلام وہ پہلے شہید ہیں، جنہیں سید الشہداء کا لقب ملا، سربراہ حوزہ علمیہ بوشہر
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت حمزہ علیہ السلام کے قریش کے درمیان معاشی و اقتصادی حالات بہت اچھے تھے لیکن آپ نے اپنے مقام کی پرواہ کئے بغیر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حمایت کی اور ہر مقام پر آپ کا ساتھ دیا اور شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام رضا خدری نے 15 شوال یوم شهادت حضرت حمزه(ع) کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت حمزه عظیم شخصیت تھے۔ آپ نے اسلام کے آغاز میں جو نہایت کھٹن ایام تھے، پیغمبر اکرم(ص) کی حمایت کی اور آخری سانس تک کھڑے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت حمزہ علیہ السلام کے قریش کے درمیان معاشی و اقتصادی حالات بہت اچھے تھے لیکن آپ نے اپنے مقام کی پرواہ کئے بغیر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حمایت کی اور ہر مقام پر آپ کا ساتھ دیا اور شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے۔

حوزه علمیہ بوشہر ایران کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت حمزه علیہ السلام وہ پہلے شہید ہیں جنہیں سیدالشهداء کا لقب ملا، کہا کہ روایات میں ملتا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا ہر ہفتے پیر اور جمعرات کے دن شہداء کی قبور پر جاتیں تھیں اور وہ جگہ جہاں مشرکین قریش چھپ کر بیٹھے تھے اس مقام نیز پیغمبر اسلام(ص) کے مقام کو وہاں موجود زائرین کو بتاتیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بنی امیہ ہمیشہ اپنے کینہ اور دشمنی کا اظہار جناب حمزه علیہ السلام کے سامنے کیا کرتے تھے؛ ابوسفیان اور معاویہ نے احد کے شہداء کی قبروں پر پانی چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا تاکہ جناب حمزه علیہ السلام کی قبر کا نام و نشان مٹ جائے لیکن جب شہداء کے تازہ جسموں سے روبرو ہوئے تو اپنے پلان کو مکمل نہیں کر پائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47038